30 جون تک لوڈ‌شیڈنگ کا دورانیہ دو گھنٹے تک آ جائے گا

10:18 AM, 7 Jun, 2022

احمد علی
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 6 سے پندرہ جون تک ساڑھے چھ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جائے گی، 16 جون کے بعد لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 3 گھنٹے ہو گیا. 30 جون تک لوڈ‌شیڈنگ کا دورانیہ دو گھنٹے تک آ جائے گا. کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت نے سرکاری استعمال میں ہر طرح کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی لگا دی گئی ہے، کابینہ نے سرکاری حکام کے بیرون ملک علاج معالجے پر بھی پابندی لگا دی ہے. وزیر اطلاعات نے کہا وزیراعظم نے جمعہ کے روز ورک فرام ہوم کی تجویز کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی،کو شش کی جائے گی کہ سرکاری میٹنگز زیادہ سے زیادہ ورچوئل ہوں، غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر کچھ اہم فیصلے کیے گئے ہیں، کابینہ کو پٹرولیم کوٹے میں حکومتی اہلکاروں کے لئے 33فیصد کمی کی تجویز دی گئی تھی، ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہفتے کی چھٹی سے سالانہ 386ملین ڈالر کی بچت ہو گی جمعہ کے روز ورک فرام ہوم کی تجویز آئی ہے.
مزیدخبریں