سعودی عرب: طالبعلم کی فائرنگ سے استاد جاں بحق

10:42 AM, 7 Jun, 2022

احمد علی
سعودی عرب میں طالب علم نے اپنے استاد کو فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا. پولیس نے طالب علم کو گرفتار کرکے اسکے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے . سعودی عرب کے علاقے باحہ میں ہائی سکول کے طالب علم نے چھٹی کے بعد استاد کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی اور استاد جھلس کر جاں بحق ہوگیا. پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے طالب علم کو گرفتار کرکے اسکے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے.
مزیدخبریں