محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی کردی

12:43 PM, 7 Jun, 2023

احمد علی
محکمہ موسمیات کی جانب سے آج خیبر پختونحوا ، گلگت بلتستان ، پنجاب اور کشمیر کے مختلف مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔ بالائی خیبر پختونحوا، جنوبی پنجاب اور کشمیر کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ گذشتہ روز بھی لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے ، سرگودھا، خوشاب، ملتان، خانیوال، بہاول پور میں کہیں ژالہ باری اور کہیں آندھی کے بعد ہلکی بارش ہوئی ہے۔
مزیدخبریں