وکیل عبدالرزاق شر کےقتل کا مقدمہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف درج

05:10 PM, 7 Jun, 2023

احمد علی
کوئٹہ : سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کےقتل کا مقدمہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شرکےقتل کامقدمہ درج کرلیاگیا، مقدمہ تحریک انصاف کےسربراہ کےخلاف درج کیاگیاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ مقتول وکیل کےبیٹےکی مدعیت میں قتل، انسداددہشتگردی ایکٹ سمیت دیگردفعات کےتحت درج کیاگیا ہے، قتل کامقدمہ شہید جمیل کاکڑتھانہ میں درج کیاگیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روزائیرپورٹ روڈپرفائرنگ کرکےسپریم کورٹ کےوکیل عبدالرزاق شر کو قتل کردیا گیا تھا، عبدالرزاق شرعمران خان کےخلاف سنگین غداری کےکیس میں درخواست گزار بھی تھے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کےخلاف آئِین کےآرٹیکل6کےتحت سنگین غداری کیس میں کارروائی شروع کرنےکےحوالےسےآج سماعت بھی مقررہے۔
مزیدخبریں