پہلے اپنے لوگوں کو امیر کریں پھر ٹیکس لگائیں،آصف زرداری

08:30 PM, 7 Jun, 2023

احمد علی
لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری نے کاہ ہے کہ ٹیکس لگانا حل نہیں پہلے اپنے لوگوں کو امیر کریں پھر ٹیکس لگائیں، ہم نے چیئرمین تحریک انصاف کو کہا تھا ہمارے ساتھ بیٹھ جاؤ اور ملکی معیشت پر بات کرو، وہ ہمیں جیلوں میں ڈالنا چاہتا تھا۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آف ایف پی سی سی آئی) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ کم از کم دس سال کا پلان بنائیں اور اس پر عمل درآمد کریں،چائینہ کا 50 سال کا پلان ہے جس سے وہ ترقی کر رہا ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ کراچی میں بسیں چلائی ہیں حکومت کی مدد سے نہیں بلکہ پرائیویٹ سیکٹر کی مدد سے چلائی ہیں، میں چاہتا ہوں کہ سندھ کے پانی سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ کروں،میں جو ایران سے گیس کا ریٹ لے کر دیا تھا آج تک کسی کو ایسا سستا ریٹ نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کو اپنی خدمات کی وجہ سے آج تک یاد رکھا جاتا ہے،پیپلز پارٹی 50 سالہ پرانی جماعت ہے، ہم نے بہت سے قربانیاں دیں، ہم سب پاکستانی ہیں، پاکستان ہیں تو ہم ہیں، اس کے بغیر ہماری کہیں پر کوئی ویلو نہیں ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے خطاب میں کہکا کہ اس مقام پر ہم پہلے بھی آ چکے ہیں،آپ لوگوں نے 5 سال ہماری حکومت دیکھی ہوئی ہے، میں صرف یہ کہوں گا کہ میں سب سے بہتر ہوں،پنجاب کے اتنے بڑے بزنس مین ہیں، انوسٹیمنٹ کریں، میں گرنٹی دیتا ہوں۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہم نے غریب سے ٹیکس لے کر کیا کرنا ہے ، 200 سے 300 بلین ڈالر کی ایکسپورٹ ہو تو ملک کے خرچے پورے ہو جائیں گے،پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے زریعے ہمیں آگے بڑھنا ہوگا، چارٹر آف اکانومی کے لیے ہمیں مل کر بیٹھنا ہوگا،اس ملک کی بہتری کیلئے ہمیں مل کر سوچنا ہوگا، مجھے کسی سے ڈونیشن نہیں چاہیے بلکہ پاکستان کے لیے آپ سب کا مثبت کردار چاہیے۔ شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف زرداری نے کہا کہ ٹیکس لگانا حل نہیں پہلے اپنے لوگوں کو امیر کریں پھر ٹیکس لگائیں ، ہم نے چیئرمین تحریک انصاف کو کہا تھا ہمارے بیٹھ جاؤ اور ملکی معیشت پر بات کرو، وہ ہمیں جیلوں میں ڈالنا چاہتا تھا، آٹھ سال میں پنجاب کی جیلیں بھگت چکا ہوں۔
مزیدخبریں