سی ٹی ڈی کا بنوں میں آپریشن، انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

09:58 AM, 7 Jun, 2024

ویب ڈیسک: سی ٹی ڈی  بنوں نے آپریشن کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشتگرد کو ہلاک کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ یہ آپریشن بنوں میں کیا گیا، ہلاک دہشتگرد کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی جس سے اسلحہ اور ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد ہوا۔

سی  ٹی ڈی نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور  فورسز  پر حملوں میں مطلوب تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگرد کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی حا فظ گل بہادر گروپ سے تھا۔

مزیدخبریں