صحافی عمران ریاض کی اہم درخواست پر سماعت آج ہوگی

10:18 AM, 7 Jun, 2024

سلیمان اعوان

ویب ڈیسک: (سلیمان اعوان) صحافی عمران ریاض کے  کیخلاف درج مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست پر سماعت بغیر کارروائی 14 جون تک ملتوی کردی ۔عدالت نے فریقین کے وکلا کو دلائل کیلئے طلب کر رکھا ہے۔ 

جسٹس شہرام سرور چوہدری نے صحافی عمران ریاض  کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ نیب نے عدالت میں رپورٹ جمع کروا دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صحافی   عمران ریاض کے خلاف کوئی انکوائری زیر التوا نہیں۔ 

ایف آئی اے نے عمران ریاض خان کیخلاف کیسز کی تفصیلات پیش کردیں۔ ایف آئی اے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران ریاض خان کیخلاف ایک مقدمہ اور ایک انکوائری چل رہی ہے۔

پنجاب پولیس کی طرف سے بھی کیسز کی تفصیلات پیش کی جاچکی ہیں۔ درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا تھا کہ عمران ریاض کےخلاف درج 9 مقدمات کا ریکارڈ عدالت  میں پیش کیا گیا تھا۔ عدالت میں انکوائریوں کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔ انکوائریوں کی بنیاد پر گرفتاری کا خدشہ ہے۔

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ غیر ظاہر مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزیدخبریں