ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:بھارت کیخلاف میچ کھیلنےکیلئےپاکستان ٹیم نیویارک پہنچ گئی

11:38 AM, 7 Jun, 2024

محمد شکیل خان

پبلک نیوز:(محمدشکیل خان) پاکستان کرکٹ ٹیم امریکا کے خلاف شکست کے بعد ڈیلاس سے نیویارک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم پونے چار گھنٹے کی مسافت طے کر کے نیویارک پہنچی جہاں ٹیم آج مکمل آرام کرے گی۔

نیویارک میں پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 2 میچز کھیلے گی۔ 9 جون بھارت اور 11 جون کو کینیڈا سے مقابلہ ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی بھی پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کے لیے نیویارک پہنچ چکے ہیں، وہ اہم میچ سے قبل پاکستانی ٹیم سے ملاقات کریں گے اور ان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

یادر ہے کہ ڈیلس میں پاکستان ٹیم کو پہلے میچ میں امریکا کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست ہوئی تھی۔

مزیدخبریں