ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز کا انسداد منشیات آپریشن

01:10 PM, 7 Jun, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان کو نشے کی لعنت سے نجات دلوانے کیلئے حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے منشیات فروشوں کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز کیا۔ 

ستمبر 2023 سے جاری اب تک آپریشن کے دوران متعلقہ اداروں نے ملک بھر سے 1032.03 میٹرک ٹن منشیات ضبط کیں اور 1495 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔

26 مئی تا 05 جون کے دوران بلوچستان سے 146.36 کلو منشیات برآمد ہوئیں جن میں 139 کلو ہشیش، 7.36 کلو میتھ منشیات شامل ہیں۔ 

خیبر پختونخوا سے 15.97 کلو منشیات برآمد ہوئیں جن میں 7.7 کلو ہشیش اور 8.2 کلو میتھ شامل ہیں۔ 

گلگت بلتستان سے 77.57 کلو منشیات ضبط کی گئیں جن میں 54.42 کلو ہشیش، 14 کلو میتھ اور 9 کلو ہیروئن شامل ہیں۔ 

پنجاب سے 41.32 کلو منشیات ضبط ہوئیں جن میں 29.8 کلو ہشیش، 8.4 کلو افیون اور 3.12 کلو میتھ شامل ہیں۔ 

متعلقہ اداروں نے سندھ سے 285.47 کلو منشیات ضبط کیں جن میں 3.47 کلو میتھ اور 282 کلو ہشیش شامل ہیں۔ 

ملک کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کیلئے متعلقہ ادارے اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں