نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اداکاری شروع کردی، شائقین کی کڑی تنقید

03:47 PM, 7 Jun, 2024

ویب ڈیسک: نوبل امن انعام یافتہ اداکارہ ملالہ یوسفزئی نے بطور اداکارہ ڈیبیو کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر پاکستانیوں نے شدید تنقید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسفزئی نے اپنی پروڈکشن کمپنی کا بھی اعلان کیا، انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا، “مجھے بیونسے اور بیلا حدید میں شامل ہونے پر فخر ہے”۔ وہ مقبول سیٹ کام ’وی آر لیڈی پارٹس‘ سیزن 2 کا بھی حصہ ہوں گی۔

سوشل میڈیا صارفین ملالہ یوسفزئی کے پہلے پرومو پر سخت ناراض ہیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ ملالہ کی یہ ایک اور شرمناک اور عجیب حرکت ہے۔ زیادہ تر صارفین یہ کہہ رہے ہیں کہ ملالہ یوسفزئی خود پاکستانیوں کو ان سے نفرت کی وجوہات فراہم کرتی ہیں۔

بہت سے پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اتنی طاقت اور اثر و رسوخ ہے لیکن انہوں نے اسے کسی کمیونٹی کے فائدے کے لیے استعمال نہیں کیا بلکہ وہ مغربی ایجنڈے کی خدمت پر خوش ہیں۔

ملالہ یوسفزئی کی وی آر لیڈی پارٹس ایک میوزیکل کامیڈی ہے جو ایک آل ویمن پنک راک بینڈ کے بارے میں ہے، جسے ندا منظور نے لکھا اور ڈائریکٹ کیا ہے۔

بینڈ لیڈ گٹارسٹ آمنہ حسین ، فرنٹ ویمن اور گلوکار سائرہ (سارہ کمیلا امپی)، ڈرمر عائشہ (جولیٹ موٹامڈ)اور باس پلیئر بسمہ (فیتھ اومول) پر مشتمل ہے۔

ملالہ یوسفزئی کے علاوہ انگلش اداکار اور کامیڈین میرا سیال بھی مہمان اداکاری کے لیے تیار ہیں۔ اس شو میں عائشہ ہارٹ، ذکی اسماعیل اور شوبو کپور بھی ہیں۔

مزیدخبریں