(ویب ڈیسک ) ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے ۔ رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ 45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ ملک بھر میں مہنگائی کی سالانہ شرح 21.69 فیصد ہوگئی ہے۔
جاری اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں،14 اشیا سستی، 18 اشیا کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ ہوا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز 33 روپے 21 پیسے مہنگا ہوا، ٹماٹر 15 روپے 34 پیسے، کیلے 4 روپے 93 پیسے مہنگے ہوئے،آلو 2 روپے 62 پیسے، چکن ایک روپے 84 پیسے مہنگا ہوا، دال ماش ایک روپے 7 پیسے، گڑ ایک روپے 45 پیسے مہنگا ہوا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں لہسن 2 روپے، دال مسور 1 روپے 43 پیسے سستی ہوئی ، پٹرول 1 روپے 74 پیسے، ڈیزل 1 روپے 42 پیسے سستا ہوا، انڈے فی درجن 94 پیسے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 77 پیسے سستا ہوا۔