بجٹ میں صحت کےشعبےکیلئے کتنے فنڈزمختص کیے گئے؟تفصیلات سامنے آگئیں

04:48 PM, 7 Jun, 2024

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نئے بجٹ میں صحت کے شعبے میں کیا کرنا چاہتی ہے، تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق  وزارت صحت کے 64 منصوبوں کیلئے 8 ارب 92 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ نئے بجٹ میں وزارت صحت کے 32 جاری منصوبے ترقیاتی پروگرام میں شامل کرلئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے بجٹ میں جاری منصوبوں کیلئے 5 ارب 56 کروڑ روپے مختص کرنیکی تجویز دی گئی ہے جبکہ بجٹ میں وزارت صحت کے 30 نئے منصوبوں کیلئے 3 ارب 35 کروڑ روپے مختص ہوں گے اور صحت سہولت کارڈ پروگرام کیلئے 20 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

آزاد کشمیراور جی بی کے کینسر کے مریضوں کے علاج معالجے کے پروگرام کو بند کردیا گیا جبکہ آزاد کشمیر میں اندھا پن کی روک تھام کے جاری منصوبے کو بھی بند کردیا گیا ہے اور محکمہ صحت میں ڈرگ کنٹرول سیکشن کو مضبوط بنانے کے 33کروڑ روپےکا نیا منصوبہ بجٹ میں شامل کیا گیا اور بجٹ میں 35 ارب روپے کے وزیراعظم کے قومی پروگرام برائے ہیپاٹائٹس پروگرام شامل کرلیاگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں پروگرام کیلئے 20 کروڑ روپے مختص کردئیے گئے،اسلام آباد میں کینسر ہسپتال کے قیام کیلئے الات کی خریداری کیلئے ساڑھے 7 ارب روپے کا منصوبہ بجٹ میں شامل کیا گیا جبکہ وزیراعظم کے قومی پروگرام برائے انسدادا زیابیطس بھی نئے بجٹ میں شامل ہے اور منصوبے کی مالیت کا تخمینہ  5 ارب روپے لگایاگیا ہے۔

مزیدخبریں