امریکہ سے میچ کیوں ہارے؟ بابراعظم نےوجہ بتا دی

05:04 PM, 7 Jun, 2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ میری اور شاداب کی شراکت لگی جس کے بعد اوپر تلے دو وکٹ گر گئیں اور وکٹیں گرنے سے ہم نے مومینٹم پھر کھو دیا۔

ڈیلاس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ ابتدا کے چھ اوورز میں مشکل تھا مگر پھر ہم نے کم بیک کیا، اس پچ پر ہماری بولنگ کے مطابق اسکور مناسب تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مڈل آرڈر کو بہتر کرنا پڑے گا اور ہماری بولنگ کو بھی بہتر کرنا پڑے گا۔

 دوسری جانب امریکی کرکٹ ٹیم کے کپتان مونانک پٹیل نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف کامیابی بہت بڑی اچیومنٹ ہے، ٹاس جیت کر پاکستان کو زیادہ رنز نہ بنانے دینا ٹرننگ پوائنٹ تھا، پاکستان کے خلاف میچ کے لیے پورے جذبے سے میدان میں اترے تھے۔

ڈیلا س میں پاکستانی شائقین امریکا کے خلاف اپنی ٹیم کی شکست پر مایوس دکھائی دیئے تو دوسری جانب کراچی میں بھی قومی ٹیم کے مداحو ں نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ناتجربہ کار امریکا سے شکست مایوس کن ہے، اب بھارت کے خلاف جیتنا بھی مشکل دکھائی دے رہا ہے ۔

مزیدخبریں