مینارٹی اسٹوڈنٹس میں تعلیمی وظائف بانٹنے کی تقریب 

07:48 PM, 7 Jun, 2024

 ویب ڈیسک: تقریب کا انعقاد میونسپل کارپوریشن ٹائون ہال لاہور میں کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق تقریب کا اہتمام محکمہ انسانی حقوق واقلیتی امور نے کیا ۔ جس میں صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کی تقریب میں خصوصی شرکت فرمائی۔ ان کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی ایم پی اے بابا فیلبوس ، سیکرٹری علی بہادر ، ایڈیشنل سیکرٹری رضوانہ نوید ، ڈپٹی سیکرٹری عائشہ یاسین اور دیگر نے بھی شرکت ۔

پہلے فیز میں لاہور ڈویژن کے 207 اقلیتی طلبہ میں وظائف تقسیم کئے گئے۔ جن میں شیخو پورہ ، قصور ، ننکانہ صاحب اور لاہور کے طلباء شامل تھے۔ میٹرک, ایف اے، گریجوایشن ، پوسٹ گریجوایشن اور پروفیشنل سطح کے طلباء بھی مستفید ہوئے ۔

اس موقع پر صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ پنجاب بھر سے 1100 کے لگ بھگ طلباء میں وظائف تقسیم کئیے جا رہے ہیں ۔ ہمارا مقصد اقلیتی برادری کے طلباء کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔ پنجاب بھر میں 03 کروڑ کی گرانٹ تقسیم کی جا رہی ہے ۔ اگلے سال تعلیمی وظائف کی شرح کو دوگنا کریں گے ۔ 

وزیر اقلیتی امور کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا وژن ہے کہ تعلیم کے حصول کو آسان بنایا جائے ۔ امید ہے وظائف حاصل کرنیوالے بچے پوری لگن سے تعلیم حاصل کریں گے ۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر تین ماہ میں وظائف کا ٹاسک مکمل کیا ہے۔ 

اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ مریم نواز نے پہلے روز ہی کہا کہ مینارٹیز ان کے سر کا تاج ہیں ۔ مریم نواز نے ایسٹر کا تہوار بھی مینارٹیز کے ساتھ ملکر منایا ۔ بیساکھی کے تہوار پر بھی وزیراعلی پنجاب خود کرتار پور پہنچیں ۔ 

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اقلیتی نوجوانوں کیلئے اعلیٰ تعلیم کا حصول یقینی بنا رہے ہیں ۔ ہائر ایجوکیشن میں دو فیصد کوٹہ پر عملدرآمد یقینی بنا رہے ہیں ۔تعلیم اور صحت کے میدان میں اقلیتوں کا ریکارڈ لازوال رہا ہے ۔ 

مزیدخبریں