کراچی : سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک اور    نوجوان  جاں بحق

10:06 PM, 7 Jun, 2024

(ویب ڈیسک ) کراچی میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ کا ایک اور واقع سامنے آگیا ، سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک اور نوجوان مارا گیا۔

سیکیورٹی گارڈ نے 16 سالہ صمد کو نارتھ کراچی میں گولی مار ی ۔ فائرنگ کرنے والا سیکورٹی گارڈ رمضان  واردات کے بعدفرار ہوگیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ   سیکیورٹی گارڈ نے کچر اٹھانے والے گدھا گاڑی بان کو گولی ماری،واقع تلخ کلامی پر پیش آیا۔زخمی نوجوان گلی کے کنارے بیٹھا آرام کر رہا تھا، سیکیورٹی گارڈ نے پہلے بحث کی اور پھر فائرنگ کردی۔

مزیدخبریں