”راجکماری ابا جی کی سیاست سمندر برد کر رہی ہے“

05:05 AM, 7 Mar, 2021

احمد علی

لاہور(پبلک نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جعلی راجکماری پورے شاہی ٹبر خصوصا اپنے اباجی کی تباہ شدہ سیاست سمندر برد کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتی۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جھوٹوں کی نانی نے درست کہا؛ گیدڑ کی جب موت آتی ہے وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے۔

انہوں نے کہا ملکے کے بھگوڑے کرپٹ ظل سبحانی اور منشی اسحاق کو کون نہیں جانتا؟ کاغذی شیر ملک لوٹ کر لندن بھاگ گئے۔

مزیدخبریں