روہڑی: ریلوےاسٹیشن کے قریب کراچی ایکسپریس کو حادثہ

05:22 AM, 7 Mar, 2021

احمد علی

روہڑی(پبلک نیوز) روہڑی میں سانگی ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا جس میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ چالیس افراد زخمی ہو گئے۔

افسوسناک حادثے کے نتیجے میں9 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جبکہ5 کھائی میں جا گریں۔ حکام کے مطابق امدای کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ڈاؤن ریلوے ٹریک پر ٹریفک بھی بحال کر دی گئی ہے، حادثے کا شکار ٹرین کے مسافروں کو روہڑی پہنچا دیا گیا۔

وزیر ریلوے اعظم سواتی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حادثہ سنگین تھا، خدا کا شکر ہے زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا، ابتدائی رپورٹ 4 سے 5 روز میں مل جائے گی، کسی کی غفلت ہوئی توبرداشت نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں