کراچی: سنگین وارداتوں میں ملوث افغان گینک کے کارندے گرفتار

08:01 AM, 7 Mar, 2021

احمد علی

کراچی(پبلک نیوز) کراچی میں ماڈل تھانہ فیروز آباد کی جانب سے محمد علی سوسائٹی میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں بنگلوں میں ڈکیتی کرنے والے افغان گینگ کے 2 کارندے دھر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان وائٹ کرولا کار میں وارداتیں کرتے تھے، ملزمان سمیع اللہ اور سراج کو دوران ڈکیتی گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے 4 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے جبکہ ملزمان کے قبضے سے 2 پستول، لوٹا ہوا مال اور جیولری برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزمان کے قبجے سے افغان نیشنل آئی ڈی کارڈ بھی برآمد ہوئے۔ ملزمان نے دوران تفتیش کئی بنگلوں میں ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف کیا۔

پولیس کے مطابق ڈکیتی کی وارداتوں کے بعد ملزمان افغانستان فرار ہو جاتے تھے۔ اس سے قبل بھی ملزمان کئی مرتبہ گرفتار ہوچکے تھے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں