محکمہ ٹرانسپورٹ کا پشاور کے پرائیویٹ سکولوں، کالجوں کی گاڑیوں کیخلاف آپریشن

08:27 AM, 7 Mar, 2021

شازیہ بشیر

پشاور (پبلک نیوز) محکمہ ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کا پشاور کے پرائیویٹ سکولوں اور کالجوں کی گاڑیوں کے خلاف آپریشن۔ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی 150 گاڑیوں کی چیکنگ ہوئی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق تعلیمی اداروں کے 150 میں سے 108 گاڑیاں خراب ، موقع پر وارننگ جاری کے گئے۔ فالٹس نہ نکالنے کی صورت میں پولیس کی نگرانی میں گاڑیوں کو تحویل میں لیا جائے گا۔ خراب گاڑیاں ماحولیاتی آلودگی کے باعث بن رہےہیں عام شہریوں کے ساتھ ساتھ طلباء کیلئے بھی نقصان دہ ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ ویٹس سسٹم کے ذریعے کاربن مونو آکسائیڈ، زہریلے دھویں، نقصان دہ اخراج اور شور جیسی چیزوں کو کم کیا جا سکتا ہے۔ ویٹس مہم کے تحت پشاور کے تمام تعلیمی اداروں کی بلاتفریق گاڑیوں کی چیکنگ ہوگی۔ اگلے مرحلے میں سرکاری جامعات اور کالجوں کی چیکنگ شروع ہو جائے گی۔

مزیدخبریں