میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت ملتوی

08:58 AM, 7 Mar, 2021

احمد علی

ویب ڈیسک: علی ظفر کی میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت عدالت نے کہا ہم نے میشا کو آج بیان کے لیے بلایا تھا وہ پیش کیوں نہیں ہوئیں؟ جس پر میشا کی والدہ صبا حمید نے عدالت کو بتایا کہ میشا شفیع کینیڈا میں ہیں، کرونا کی وجہ سے آنے میں مشکل ہے، عدالت میشا کا بیان ویڈیو لنک پر کر لے۔

عدالت نے قرار دیا کہ مشکل کا اندازہ ہے لیکن ویڈیو لنک پر بیان کے لیے ایک طریقہ کار ہے، ویڈیو لنک کے لیے پہلے درخواست دینا پڑتی ہے، آج کی سماعت میں میشا بیان دینے کے لیے موجود نہیں ہیں، آئندہ سماعت پر دو گواہ جرح کے لیے بلا رہے ہیں۔

بعدازں عدالت نے سماعت 20 مارچ تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں