اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس جاری، مریم نواز سمیت ن لیگ کے دیگر مرکزی رہنما شریک، آئندہ کے لائحہ عمل اور چئیرمین سینیٹ سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس شروع ہو چکا ہے۔ اجلاس اسلام آباد چک شہزاد میں واقع پارٹی دفتر میں ہورہا ہے۔ اجلاس کی صدارت نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کررہی ہیں۔ پارٹی قائد محمد نوازشریف اور اسحاق ڈارلندن سے ورچوئلی اجلاس میں شریک ہیں۔
پارٹی کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازلاہور سے آن لائن شریک ہوں گے۔ حمزہ شہباز وزیراعلی پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور بلاول بھٹو سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔
اجلاس میں 26 مارچ سے شروع ہونے والے لانگ مارچ، مجموعی ملکی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس لانگ مارچ سمیت سیاسی صورتحال سے متعلق اہم مشاورت کی جاری ہے۔