”غریبوں کو سبسڈی دیں گے“
10:41 AM, 7 Mar, 2021
اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ اصولوں پرمبنی سیاست کی ٗ انہوں نے نے ضروری سمجھا تو اعتمادکاووٹ لیں،تحریک انصاف جمہوری پارٹی ہے،جمہوریت پریقین رکھتی ہے،ایک بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ ان کی سیاست1985سے شروع ہوئی،ان کوکوئی جانتاتھا نہ کوئی مانتاتھا،وہ گروہ ہے جنہوں نے اداروں کوتباہ کیا،عوام کی حالت زاربہترنہ ہوئی اور انہوں نے اربوں کی جائیدادیں بنالیں،یہ غریبوں کے نام پرسیاست کرتے ٗ یہ لوگ خدمت نہیں کاروبارکیلئے سیاست میں آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ2013میں جب تحریک انصاف کی خیبر پختونخواہ میں حکومت آئی،2018میں الیکشن ہوئے اور ہم وفاق میں آئے ٗآج تحریک انصاف قومی اسمبلی،سینیٹ میں بڑی پارٹی بن کرابھری ہے۔ہم اخلاقیات پرمبنی نظام،قانون کی حکمرانی چاہتے تھے،پیپلزپارٹی اورن لیگ آج ایک صوبے تک محدودہے جبکہ تحریک انصاف کی سارے صوبوں میں نمائندگی ہے ٗ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہماراایک نظریہ ہے،ہمارالیڈراپنے نظریئے پرقائم ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ دوسراجیتے توکہتے ہیں دھاندلی ہوئی ہے،ان کابیانیہ تبدیل ہوتارہتاہے،سینیٹ الیکشن میں کیا ہوا،سب نے دیکھا،یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادے ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ کاربتارہے تھے،انہوں نے سینیٹ الیکشن میں پیسہ استعمال کیا،یہ دوبارہ اقتدارمیں اس وجہ سے آناچاہتے ہیں کہ کاروبارشروع کریں،پی ڈی ایم عوام کے مفادات نہیں،اپنی دولت بچانے میں لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کسی کے دباؤ میں نہیں آتے، اپوزیشن کوبندہ بڑامختلف ٹکرگیاہے۔ہم عوام کیلئے اقتدارمیں ہیں،ملک کونقصان پہنچانے والوں کاپیچھا کرناہے،چاہتے ہیں الیکشن شفاف ہوں،ایسانظام چاہتے ہیں کہ الیکشن میں پیسہ استعمال نہ ہو۔ شبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں معیشت میں استحکام آگیاہے ٗ آنے والے دن استحکام کے ہیں،وزیراعظم نے ایک جہاد کااعلان کردیا ہے، غریبوں کوٹارگٹ سبسڈی دیں گے،ہمارابنیادی محورعوام ہیں،2018میں عوام نے ثابت کیا کہ وہ وزیراعظم کے پیچھے کھڑے ہیں۔اب وزیراعظم کابنیادی محور غریب عوام ہوگا،ہم فلاحی ریاست بنانے کے راستے پرگامزن ہیں۔بلاول بھٹونے کل راناثنااللہ کی زبان استعمال کی ٗمریم نوازسے توہم کچھ بھی توقع کرسکتے ہیں،ان کی تحریک کاوہی انجام ہوگاجولاہورجلسہ کا ہوا تھا ٗ اب پاکستان کی سیاست بدل چکی ہے،گلگت بلتستان میں ان کوشکست ہوئی۔