”مخالفین کو 2023ء تک انتظار کرنا پڑے گا“

10:49 AM, 7 Mar, 2021

احمد علی
لاہور (پبلک نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سازشی عناصر کی پہلے کوئی سازش کامیاب ہوئی ہے اور نہ اب ہو گی ٗ مخالفین کو 2023ء تک انتظار کرنا پڑے گا۔ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ سازشی عناصر ایک بار پھرپنجاب میں ترقی کا سفر روکنے کے درپے ہیں ٗ تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر عوام کے مسائل کا حل نہیں چاہتے ٗعوام کے مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھوں گا ٗ عوام کی بے لوث خدمت میرا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مشن کی تکمیل کے لئے آخری حد تک جاؤں گا ٗ صوبے میں فلاح عامہ کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ٗجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں گے ٗجنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل مقامی طور پر حل کرنے کے لئے علیحدہ سیکرٹریٹ بنایا ہے۔سازشی عناصر کو جواب عوامی خدمت سے دیا ہے اور دیتے رہیں گے ٗ مخالفین کو   2023ء تک انتظار کرنا پڑے گا۔
مزیدخبریں