نیوزی لینڈ: چمکنے والی شارک دریافت

11:31 AM, 7 Mar, 2021

احمد علی

ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کے ساحلوں کے قریب سے سب سے بڑی چمکنے والی شارک کی قسم دریافت ہوئی ہے۔

حالیہ تحقیق کے مطابق شارک مچھلی کی تین نئی اقسام دریافت ہوئی ہیں جن میں سے ایک 6 فٹ لمبی کائٹفن فش بھی شامل ہے۔ انکشاف ہوا ہے کہ نیوزی لینڈ کے ساحلوں کے قریب شارک کی ایک ایسی نسل بھی موجود ہے جو رات کے اندھیرے میں چمکتی ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق یہ مچھلیاں رات کے اندھیرے میں روشنی کے اجزاء خارج کرتی ہیں۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے یہ چمکنے والی شارک سمندر کی گہرائی میں 660 فٹ سے لیکر 3300 فٹ تک پائی جاتی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے سمندر میں پائی جانے والی دیگر مخلوقات کے بارے میں بھی معلومات ملیں گے۔

مزیدخبریں