پاک فوج کی طرف سے ایک ارب مالیت کی غیر قانونی اشیا تلف

01:46 PM, 7 Mar, 2021

احمد علی
چمن(پبلک نیوز) پاک فوج نے غیر قانونی اور اسمگل شدہ اشیا کیخلاف مہم کے پہلے مرحلے میں چمن میں ایک ارب مالیت کی منشیات سمیت بھارتی ادویات ٗ سپاری اور گٹکا تلف کر دیاتفصیلات کے مطابق پاک فوج کی غیر قا نونی اور اسمگل شدہ اشیاء کیخلاف مہم جاری ہے ٗ پاک فوج کی 12کور نے کسٹمز ٗ اے این ایف اور ایف بی آر کیساتھ مل کر یہ مشن جاری رکھا ہوا ہے اور اس سلسلہ میں اہم کارروائی ہوئی ہے۔ پاک فوج نے اس مشن میں 2015ء سے اب تک ضبط کی گئی غیر قانونی اسمگل شدہ اشیاء کو مرحلہ وار تلف کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں چمن میں ایک ارب مالیت کی منشیات سمیت،بھارتی ادویات، سپاری اور گٹکا تلف کیا گیا۔ پاک فوج کی طرف سے بارڈر کراسنگز پر قانونی طریقے سے اشیا کی نقل و حرکت کا شفاف اور موثر نظام بنانے پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔
مزیدخبریں