وزیر اعظم نے کابینہ کا اہم ترین اجلاس طلب کر لیا

04:28 PM, 7 Mar, 2021

احمد علی
اسلام آباد (پبلک نیوز)وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس منگل کو طلب کرلیا ٗاجلاس میں ملکی معاشی، سیاسی اور سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ چیئرمین سینیٹ کے انتخابات سے متعلق صادق سنجرانی کے لئے ووٹ لینے کی حکمت عملی طے کی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں اہم فیصلے ہونے کی امید ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سینیٹ انتخابات اور اعتماد کا ووٹ لینے پر بات ہوگی ٗپی ڈی ایم کے لانگ مارچ سمیت اہم قومی معاملات پر غور کرے گی ٗاس موقع پر وفاقی کابینہ کا 16 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا۔ کابینہ کے اجلاس میں براڈ شیٹ سیکنڈل کے تحقیقاتی کمیشن کے چیئر مین اور ممبرز کی تنخواہ و مراعات کی منظوری دے گی ٗآرٹیلری رجمنٹ کے میجر ندیم انجم کی ریٹائرمنٹ کی شق کی تبدیلی کی منظوری دی جائے گی ٗاس موقع پر وفاقی کابینہ کو میٹرو بس اسلام آباد منصوبہ پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن بل کا ڈرافٹ کابینہ میں پیش ہوگا ٗاسٹیٹ بنک پاکستان ترمیمی بل 2021 منظوری دی جائیگی ٗسارک کورونا ایمرجنسی فنڈ میں امداد کی منظوری دے گی ٗنیپرا ایکٹ کے تحت اپیلٹ ٹربیونل کے ممبر فنانس کی منظوری دی جائے گی ٗاوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے نئے لائسنس کے اجراء سے متعلق ایجنڈا پر بات ہوگی ٗ کابینہ این ٹی ڈی سی کے ایم جی کی تعیناتی کی منظوری دے گی
مزیدخبریں