کیا چہل قدمی کے فوراً بعد پانی پینا چاہیے یا نہیں؟
03:42 AM, 7 Mar, 2022
لاہور: (ویب ڈیسک) چہل قدمی کے فوراً بعد پانی پینا چاہیے یا نہیں؟ اس حوالے سے ہر ایک کے مختلف خیالات ہیں۔ بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ چہل قدمی کے فوراً بعد پانی پینا درست ہے جبکہ بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ اس سے صحت پر برا اثر پڑتا ہے۔ تو آئیے آپ کی تمام الجھنیں دور کریں۔ ہمارے جسم کو توانائی فراہم کرنے کے لیے پانی پینا ضروری ہے۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ نہ تو چہل قدمی کے فوراً بعد بہت زیادہ پانی پینا چاہیے اور نہ ہی چہل قدمی سے پہلے کیونکہ دونوں حالات آپ کی صحت پر برا اثر ڈال سکتے ہیں۔ چہل قدمی کے فوراً بعد پانی پینا کیوں ضروری ہے؟ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ چہل قدمی یا ورزش کے دوران کافی پانی پینا ضروری ہے۔ اگر آپ ورزش یا چہل قدمی کے دوران وافر مقدار میں پانی استعمال کریں گے تو آپ کو پانی کی کمی، تھکاوٹ، کمزوری جیسے مسائل نہیں ہوں گے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اگر آپ جسم کو ہائیڈریٹ رکھیں گے تو پٹھوں کی اکڑن، پٹھوں میں درد، چکر آنا جیسے مسائل آپ کی ورزش میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔ پانی نہ پینا نقصان کا سبب بن سکتا ہے آپ کو بتاتے چلیں کہ پانی پینے سے جسم کو توانائی ملتی ہے۔ اگر آپ کافی مقدار میں پانی استعمال نہیں کرتے ہیں تو ورزش کے دوران دل کی دھڑکن سست یا غیر معمولی ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ کم توانائی محسوس کر سکتے ہیں۔ ورزش یا چہل قدمی سے آپ کے جسم سے پسینہ نکلتا ہے، جس کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی کا مسئلہ ہوتا ہے، جس پر قابو پانے کے لیے پانی کا استعمال بہت ضروری سمجھا جاتا ہے۔