سابق صدر رفیق تارڑ انتقال کر گئے
06:04 AM, 7 Mar, 2022
لاہور: ( پبلک نیوز) پاکستان کے سابق صدر رفیق تارڑ انتقال کر گئے۔ مرحوم کافی عرصہ سے علیل تھے۔ سابق صدر محمد رفیق تارڑ 1997ء میں سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ریٹائر ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز کے ٹکٹ پر سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے اور پھر اسی سال ملک کے صدر بنے۔ https://twitter.com/TararAttaullah/status/1500708423767367680?s=20&t=lHtDvqcAa4fbwdEywFzSFQ ان کے دور میں صدر کے اختیارات کو بتدریج کم کیا گیا اور بالاخر تیرھویں ترمیم کے ذریعے صدر کے اختیارات میں آئین کی روح کے مطابق مکمل طور پر کمی کر دی گئی۔ 1999ء میں جنرل پرویز مشرف کی طرف سے میاں نواز شریف کی حکومت کی برطرفی کے بعد انہیں عہدے سے نہیں ہٹایا گیا اور وہ 2001ء تک صدر رہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سابق صدر رفیق تارڑ کے انتقال کو ذاتی صدمہ قرار دیتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں شہباز شریف نے لکھا کہ سابق صدر مملکت، ہمارے شفیق اور مہربان بزرگ، زیرک قانون دان، انصاف پسند جج اور نہایت اچھے انسان محترم رفیق تارڑ بھی رخصت ہو گئے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے۔ ہمارے لئے وہ ایک قابل احترام بزرگ کا درجہ رکھتے تھے جنہوں نے ہر مرحلے پر ناصرف ہماری مخلصانہ رہنمائی فرمائی بلکہ اپنی دانش مندی، فہم وفراست اور بردباری سے معاملہ فہمی میں بھی ہمیشہ کلیدی کردار اد ا کیا۔ https://twitter.com/CMShehbaz/status/1500711942188584964?s=20&t=Aqv73k5Bf1jO1D2QmzEVTQ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ان کی وفات ایک ذاتی صدمہ ہے۔ ان کی کمی ہمیشہ ہر قدم پر محسوس ہوتی رہے گی۔ اللہ تعالی تمام وابستگان کو صبر جمیل دے۔ آمین آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق صدر رفیق تارڑ کے انتقال پر گہرے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ناقابل تلافی نقصان پر مرحوم کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور انھیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے آمین۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1500730281061675011?s=20&t=Xs_3jqWO5259JLOMOZWwmA