ہم مافیا کیخلاف قانون کی حکمرانی کی جنگ لڑ رہے ہیں

07:14 AM, 7 Mar, 2022

Rana Shahzad
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں مافیا کیخلاف قانون کی حکمرانی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہمارا روڈ میپ ریاست مدینہ ہے۔ وزیراعظم نے یہ بات اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں تباہی آئی لیکن ہم نے مستحقین تک امداد پہنچانے کا سلسلہ شروع کیا۔ احساس پروگرام کا سارا کریڈٹ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو جاتا ہے۔ ہم انھیں اس پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ محروم طبقے کی فلاح وبہبود ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انسانیت کا درد رکھنے والا ہی فلاحی کام کر سکتا ہے۔ دنیا میں مہنگائی کی لہر ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان ایک سستا ترین ملک ہے۔ کورونا کے بعد ہماری معیشت تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہوئی۔ خواتین کی تعلیم وتریبت پر زور دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ لڑکیوں کی تعلیم زیادہ ضروری ہے۔ جب ماں پڑھی لکھی ہوتی ہے تو سارا گھرانہ پڑھ لکھ جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں تباہی آئی لیکن ہم نے مستحقین تک امداد پہنچانے کا سلسلہ شروع کیا۔ احساس پروگرام کا سارا کریڈٹ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو جاتا ہے۔ ہم انھیں اس پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خوراک کی کمی سے بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ماں اور بچے کو پوری خوراک ملنی چاہیے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں مہنگائی کی لہر آئی ہے، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ مہنگائی کا بوجھ عام آدمی پر نہ پڑے۔ اشیائے خورونوش سبسڈی پر دستیاب ہوں گے۔ 2 کروڑ خاندان احساس راشن سے مستفید ہو سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں ماہ کے آخر تک ہر خاندان کو صحت کارڈ کی سہولت حاصل ہو جائے گی۔ صحت کارڈ سے سرکاری اور نجی ہسپتالوں سے علاج کی سہولت حاصل ہوگی۔ دنیا کے امیر ملکوں میں بھی یونیورسل ہیلتھ کوریج نہیں ملتی۔
مزیدخبریں