سردار یار محمد رند کی پیپلز پارٹی میں شمولیت متوقع

09:57 AM, 7 Mar, 2022

احمد علی

‏آصف علی زرداری سے پی ٹی آئی بلوچستان کے سابق صدر اور رکن بلوچستان اسمبلی سردار یار محمد رند کی زرداری ہاؤس اسلام آباد میں دو گھنٹے طویل ملاقات ہوئی. ملاقات میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ سردار یار محمد رند کے پاس بلوچستان سے07 ایم پی ایز اور 03 اراکین قومی اسمبلی بھی ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار یار محمد رند کے پیپلز پارٹی سے معاملات طے پاگئے ہیں اور وہ جلد پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

سردار یار محمد رند کا کہنا تھاکہ آصف زرداری میرے پڑوسی ہیں، ان سے ذاتی تعلق ہے، جب سیاسی شخصیات ملتی ہیں تو سیاسی گفتگو بھی ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری سے ان کی بیٹی کی خیریت دریافت کی، ہماری آئندہ بھی ملاقاتیں رہیں گی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے سابق ترجمان و سابق معاون خصوصی ندیم افضل چن نے بھی اتوار کو دوبارہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

مزیدخبریں