جہانگیر ترین گروپ کے مشاورتی اجلاس کی اندورنی کہانی

03:39 PM, 7 Mar, 2022

احمد علی
جہانگیر ترین گروپ کے مشاورتی اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آ‌گئی. ترین گروپ کے ارکان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار قبول نہیں۔ اس سے کم پر کوئی بات چیت نہیں ہو گی. ترین گروپ کے ارکان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کے طرز حکمرانی نے پارٹی کا امیج تباہ کر دیا، جدوجہد اس لیے نہیں کی تھی پارٹی کا امیج تباہ کر دیا جائے۔ مزید خاموش نہیں رہیں گے۔ آئندہ اڑتالیس گھنٹے اہم ہیں۔ ذرائع کے مطابق جہانگیرترین گروپ نےعلیم خان اور صوبائی وزیرآصف نکئی کو خوش آمدید کہا جبکہ گروپ ارکان کی اکثریت نے اہم فیصلے کرنے کا اختیار قیادت کو سونپ دیا. یہ بات بھی اہم ہے کہ اجلاس کے شرکا کی اکثریت وزیراعلی پنجاب کی تبدیلی کی خواہاں ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین اور علیم خان پی ٹی آئی کے دیگر اراکین سے بھی رابطے کریں گے. اور ارکان کی تعداد 50 سے زائد ہونے پر پاور شو کیا جائے گا. ذرائع کے مطابق دونوں گروپ پہلےاپنے 25،25 ارکان پنجاب اسمبلی شو کریں گے اور مشترکہ دوستوں کے ذریعے وزیر اعظم سے رابطہ کیا جائے گا اور فی الحال وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکوہٹانےکےلئےجدوجہدکی جائےگی، حتمی نتیجہ ایک دوروزمیں سامنےآجائے گا.
مزیدخبریں