'پاگل خان ہمیں دلدل میں پھنسا گیا، بڑی مشکل سے پار لگیں گے'
09:06 PM, 7 Mar, 2023
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاگل خان ہمیں دلدل میں پھنسا گیا، بڑی مشکل سے پار لگیں گے، ہمیں اگلے 10سال کا سوچنا چاہیے، ہمارے پاس ڈالرز نہیں ہیں۔ سابق صدر اور پاکستان پیپلزپاڑٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ پاگل خان نے ملک کا خانہ خراب کر دیا، ایسے بیوقوف کو وزیر اعظم بنا دیا گیا جس کی کوئی سوچ ہی نہیں تھی، عمران خان نے ہمیں دلدل میں پھنسا دیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ریسیشن ریسشن ریسیشن دیوالیہ ہو گیا، دیوالیہ ہو گیا، جاپان دیوالیہ ہو گیا تھا امریکا دیوالیہ ہو گیا، برطانیہ آج دیوالیہ ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ ایک ٹیمپریری فیز ہے ان کو سمجھ نہیں آتی، اسلام آباد کے بیوروکریٹس سمجھتے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے متعلق جو سوچا تھا اس پر عمل نہیں ہوا، لیکن کوئی بات نہیں میں نہیں کروں گا تو بلاول کرے گا، بلاول نہیں کرے گا تو آصفہ کرے گی۔