سونے کی قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کا اضافہ

02:17 PM, 7 Mar, 2024

ویب ڈیسک: سونے کی خریداری غریب عوام کیلئے سہانا خواب بن کر رہ گیا۔ گزشتہ کچھ دنوں سے قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ آج بھی نہ تھم سکا۔ فی تولہ سونا کی قیمت میں ہزاروں روپے کا مزید اضافہ ہوگیا۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 2750 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد سونا 2 لاکھ 28 ہزار 150 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2358 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونا 1 لاکھ 95 ہزار 602 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 26 ڈالر کے اضافے سے 2174 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ 

چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 600 روپے پر مستحکم رہی۔

مزیدخبریں