حسن  اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل

03:21 PM, 7 Mar, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ  ن کے قائد نواز شریف کے صاحبزادوں کے دائمی وانٹ گرفتاری معطل کردیے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق   احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے   کیس کی سماعت کی ۔معزز جج  ناصر جاوید رانا نے محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا۔ حسن اور حسین نواز کے  وکیل قاضی مصباح الحسن اور رانا عرفان ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئے۔

احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردیے،عدالت کی جانب سے  14 مارچ تک کے لیے ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کیے گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ حسین نواز اور حسن نواز نے وارنٹ معطلی کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا ، حسین نواز اور حسن نواز نے نیب ریفرنسز ایون فیلڈ،فلیگ  شپ اور العزیزیہ میں درخواستیں دائر کی تھیں ، احتساب عدالت نے سات سال قبل دونوں ملزمان کو اشتہاری قرار دیاتھا۔

مزیدخبریں