وزیر اعظم سے سی جے سی ایس سی جنرل ساحر شمشاد کی ملاقات، منصب سنبھالنے پر مبارکباد

04:02 PM, 7 Mar, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) چئیر مین جوائینٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی وزیراعظم محمد شہباز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چئیرمین جوائینٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا  نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

چئیر مین جوائینٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی  نے  وزیراعظم محمد شہباز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی  اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ  اور سیکورٹی امور سے متعلق بات چیت بھی کی گئی۔

مزیدخبریں