(ویب ڈیسک ) لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھائی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا ۔
اس حوالے سے ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھائی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا ہے۔
شہزاد رفیق اعوان نے کہا کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سے گھر کے پاس سے ہی ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا، ملزم شہزاد بھائی بلال کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ ملزم شہزاد سے آلہ قتل بھی برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اسے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
قائم مقام ایس پی ماڈل ٹاؤن شہزاد رفیق اعوان نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں۔