ویڈیو:بچی پر تشدد، دکھیاری ماں  وزیر اعلی مریم سےملتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر روپڑی

07:31 PM, 7 Mar, 2024

notype

This browser does not support the video element.

(ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب   مریم نواز شریف دکھیاری ماں کا دکھ بانٹنے پہنچ  گئی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف  نے سرگودھا میں بااتر شخص کے ظلم کانشانہ بننے والی معصوم بچی کے والد،  والدہ اور بہن سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے ملتے ہوئے دکھیاری ماں پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی۔

ماں نے  کہا کہ  میری بچی روتی ترستی چلی گئی، ظالموں نے ملنے نہیں دیا، عائشہ سب کا خیال رکھتی، قرض اتارنے کے لئے نوکری کرتی تھی۔ 

مریم نواز نے مظلوم خاندان  کو دلاسہ دیتے  ہوئے کہا کہ   ماں ہوں، آپ کا دکھ سمجھتی ہوں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف  نے صوبائی وزیر صہیب بھرت کو متاثرہ خاندان سے رابطہ رکھنے اور مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔

پولیس نے بتایا کہ    معصوم بچی پر ظلم کرنے والے دونوں ملزم گرفتار کرلئے گئے ہیں ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے  ملزمان کے خلاف کیس کی بھرپور پیروی کرنے کی ہدایت بھی کی۔

 اس موقع پر سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب، صوبائی وزرا خواجہ سلمان رفیق،  خواجہ عمران نزیر ، صہیب بھرت، چیف سیکرٹری ۔ سیکریٹری ، کمشنر ،آرپی او ، ڈی سی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں