سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر علی نقوی  کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دےدیا

08:37 PM, 7 Mar, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس (ر) مظاہر علی نقوی  کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دےدیا۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس ریٹائرڈ مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی سفارش کردی ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے اپنی رائے منظوری کے لئے صدر مملکت کو بھجوا دی۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے کہا ہے کہ   جسٹس ریٹائرڈ مظاہر نقوی کو بطور جج کے عہدے سے ہٹایا جانا چاہیے تھا۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے اپنے رول 5 میں ترمیم کر دی ہے۔ رول پانچ میں ترمیم کے بعد الزامات پر وضاحت دینے کا حق ججز کو دیدیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ   ججز اگر کوئی وضاحت جاری کریں تو اسے شہرت حاصل کرنے کیلئے کیا گیا اقدام قرار نہیں دیا جائے گا۔

مزیدخبریں