انڈر ورلڈ ڈان گوگی بٹ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

06:57 AM, 7 May, 2021

حسان عبداللہ

لاہور(پبلک نیوز) اشتہاریوں کو پناہ دینے، کار سرکار میں مداخلت اور پولیس پر فائرنگ کرنے کے کیس میں ملوث گوگی بٹ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گوگی بٹ کو انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ خصوصی عدالت نے گوگی بٹ سمیت 12 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا . دوران سماعت عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ دو روزہ جسمانی ریمانڈ میں کیا پیش رفت ہوئی اور سی سی ٹی وی پر کیا ریکوری ہوئی، عدالت کے استفسار پر تفتیشی افسر خاموش ہو گئے۔

واضح رہے کہ پولیس نے گوگی بٹ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے ، تھانہ مصطفیٰ ٹاؤن میں گوگی بٹ اوراسکےساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کیاتھا مقدمے میں دہشتگردی،ناجائزاسلحہ اوردیگرسنگین دفعات شامل کی گئی تھیں۔ مقدمہ میں گوگی بٹ،حاجی اشفاق اورمحمدفیاض سمیت12افرادنامزد کئے گئے تھے۔ گوگی بٹ کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا تھا کہ پولیس نے چھاپے کے دوران گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی تھی۔

مزیدخبریں