قطری وزیر خزانہ بدعنوانی کے الزامات میں گرفتار

11:10 AM, 7 May, 2021

حسان عبداللہ

دوحا(ویب ڈیسک) قطری وزیر خزانہ کو بدعنوانی کے الزامات پر پوچھ گچھ کے لیے گرفتار کر لیا گیا۔

قطری پولیس نے وزیر خزانہ علی شریف العمادی کو غبن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور سرکاری شعبے میں ہونے والے جرائم کے الزامات کے بارے میں پوچھ گچھ کے لئے گرفتار کیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

العمادی سن 2013 سے دولت مند خلیجی ملک میں وزیر خزانہ کے عہدے پر فائز ہیں اور وہ 300 ارب ڈالر کے سرمایہ کے حامل ایک بہت بڑے خودمختار فنڈ قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر ہیں۔ العمادی مشرق وسطی اور افریقہ کو سب سے بڑا قرض دینے والے بینک QNB کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بھی ہیں۔ العمادی کو سال 2020 کے لئے بین الاقوامی مالیاتی میگزین دی بینکر نے خطے کے بہترین وزیر کے طور پر منتخب کیا تھا۔

مزیدخبریں