پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے،07 مئی 2021

01:09 PM, 7 May, 2021

احمد علی
شہباز شریف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت مل گئی، صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں اپوزیشن لیڈر نے کہا عمران خان کو اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کے علاوہ کسی چیز کی پرواہ نہیں، بشیر میمن نےان کے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے موقف کی تصدیق کی، حکومت کا فوکس عوام و ملک ہوتی تو صورتحال یہ نہ ہوتی، عمران خان کی یوٹرنز بہت ہیں، کوئی اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔آرمی چیف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی، افغان امن عمل پر گفتگو، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی سعودی نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع سے بھی ملاقات ہوئی، آرمی چیف کہتے ہیں سعودی عرب کی جغرافیائی، نظریاتی سرحدوں کے دفاع کےلیے پُرعزم ہیں، سعودی ولی عہد نے کہا پاکستان کا خطے میں امن واستحکام کےلیے کردار قابل تعریف ہے۔وزیراعظم طاقتور مافیا کےخلاف لڑرہے ہیں، فواد چودھری کہتے ہیں عمران خان اشرافیہ کی بجائے مزدور طبقے کے ساتھ ہیں، ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو غریب طبقے کو اوپر لانا ہوگا، وزیراعظم کی سفراء سے گفتگو بارے ن لیگ کی تنقید پر حیرانی ہوئی، عمران خان کی خواہش ہے کہ سعودیہ اور ایران کے تعلقات بہتر ہوں، وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے پاک سعودیہ تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔۔۔اور۔۔وزارت داخلہ نے سینیئر لیگی رہنما احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا، نیب کیسز کے باعث کابینہ نے احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی تھی، لیگی رہنما کےخلاف نارووال اسپورٹس سٹی کے نیب ریفرنس کی سماعت جاری ہے۔
مزیدخبریں