الیکٹرک کاروں کی رجسٹریشن کیلئے ترمیمی بل سندھ اسمبلی میں پیش

02:26 PM, 7 May, 2021

شازیہ بشیر

کراچی (پبلک نیوز) الیکٹرک کاروں کی رجسٹریشن کیلئے ترمیمی بل سندھ اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ موٹر وہیکل آرڈینس ترمیم بل صوبائی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ اس بل کے ذریعہ الیکڑک کاروں کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔ الیکٹرک کاریں درآمد ہو رہی ہیں لیکن ان کو رجسٹرڈ کرنے کا قانون موجود نہیں تھا۔

بل کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ موٹر وہیکل ٹیکسیشن ترمیمی بل بھی پیش کیا گیا۔ بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔

مزیدخبریں