بالی وُڈ کے ’سلمان خان‘ اصل زندگی کے سلطان کیسے ہیں؟

03:53 PM, 7 May, 2021

شازیہ بشیر

بالی وُڈ سلطان سلمان خان نے آج تک شادی نہیں کی، یہ وہ بات ہے، جس سے تقریباً سبھی واقف ہیں۔ مگر اس کے علاوہ اپنی زندگی میں وہ جو کام کرتے ہیں، ان سے کم لوگ ہی واقف ہیں۔ خیال رہے کہ ہم ان کی فلموں سے ہٹ کر بات کر رہے ہیں۔

سلمان خان نے گزشتہ کی طرح اس سال بھی اپنی انسانیت دوست روایت کو جاری رکھتے ہوئے اہم اعلان کر دیا ہے۔ انھوں نے پچھلے سال یومیہ اجرت پر کام کرنے والے 25 ہزار ملازمین کی مدد کی اور اس سال بھی وہ 25 ہزار ملازمین کی مدد کریں گے۔

یہ مدد انھوں نے فیڈریشن آف ویسٹرن انڈین سائن ایمپلائز ( ایف ڈبلیو آئی سی سی) کے ذریعہ ملازمین کو مدد فراہم کی تھی۔ اس دفعہ بھی وہ مدد کرنے جا رہے ہیں۔ دبنگ ہیرو نے یہ اعلان عید الفطر اور بھارت میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں سے فلم انڈسٹری میں متاثر ہونے والے اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کی مدد کرنے کے لیے کیا۔

بھارتی میڈیا پر چلنے والی رپورٹس کے مطابق ایف ڈبلیو آئی سی سی نے ملازمین سے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ ملازمین کو 15 سو فی کس کے حساب سے دیئے جائیں گے۔ یہ بھی خیال رہے کہ سلمان خان کی جانب سے اس عید پر ریلیز ہونے والے فلم کی 'رادھے' سے حاصل ہونے والی آدھی کمائی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے لوگوں کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں