وزیراعظم عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے

04:02 PM, 7 May, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ وزیراعظم عمران خان اتوارکوعمرہ اداکریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان خصوصی دورہ پر سعودی عرب روانہ ہوئے۔ وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چودھری، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان ان کے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان بھی وزیر اعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوئے۔

وزیر اعظم عمران خان کی آج سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوگی۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آج مخلتف معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ ملاقات کے ساتھ وزیر اعظم عمران خان کو آج سعودی ولی عہد کی جانب سے اعشائیہ دیا جائے گا۔ اعشائیہ میں پاکستانی وزراء سمیت اعلیٰ سطح کا وفد شریک ہو گا۔

اس سے قبل وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان سعودیہ اور ایران کے تعلقات میں بہتری کے خواہاں ہیں۔ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے پاک سعودیہ تعلقات میں بھی مزید بہتری آئے گی۔

مزیدخبریں