ویب ڈیسک: برطانوی شہزادہ ڈیوک آف کیمبرج ولیم اور ڈچز آف کیمبرج کیتھرائن کیٹ مڈلٹن نے بھی یوٹیوب چینل بنا لیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس نے گلوبل ولیج کے نظریہ کو جب حقیقی معنوں میں ترویج دی تو ان کو ہر خاص و عام نے استعمال کرنا شروع کر دیا۔ یہ حقیقت ہے کہ رابطے بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس نے اس حوالے سے معاون ہونے کا کردار شروع کیا تو لوگ ان پر ٹوٹ پڑے۔
ان سب سے میں جب فیس بک سامنے آئی تو اس کا خوب طوطی بولا، ہر نتھو خیرے نے اپنا اکاؤنٹ کارِ ثواب سمجھا۔ پھر انسٹاگرام نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی۔ ٹوئٹر ایک خاص طبقہ کے رجحان کو لے کر چلتا رہا۔
اب ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب کو لے کر سبھی پاگل ہوئے پھرتے ہیں۔ جس کو بھی دیکھو، اس نے اپنا یوٹیوب چینل بنا رکھا ہے۔ اگر یقین نہ آئے تو اپنے واٹس پر موصول ہونے والے پیغامات کی ریشو نکال لیجے گا، تقریبا ایک تہائی تک روزانہ آپ کو یوٹیوب لنکس ہی ملتے موصول ہوتے ہوں گے۔
اس رجحان کو مد نظر رکھتے ہوئے برطانوی شاہی خاندان کے بیٹے اور بہو نے بھی اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا ہے۔ اس چینل کا بنیادی مقصد لوگوں کو اپنے فلاحی کاموں، اپنی سرگرمیوں اور دیگر منصوبوں سے باخبر رکھنا بتایا گیا ہے۔
چینل پر سب سے پہلی اپلوڈ کی جانے والی مختصر ویڈیو میں کیٹ مڈلٹن اور شہزادی ولیم کی پاکستان کے دوران پر پاکستان کے مقامی لباس میں بنائی گئی تصاویر کی جھلکیاں بھی شامل ہیں۔