شہباز شریف کب اور کیسے لندن پہنچیں گے؟

05:36 PM, 7 May, 2021

شازیہ بشیر

لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا بیرون ملک جانے کا معاملہ، شہباز شریف کل صبح ساڑھے 4 بجے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کیو آر 621 کے ذریعے لاہور سے دوحہ روانہ ہوں گے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر تیاریاں جاری ہیں۔ شہباز شریف لندن میں 22 مئی کو اپنے معالج سے طبی معائنہ کروائیں گے۔ برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کر رکھا ہے اس لیے کوئی بھی پرواز پاکستان سے برطانیہ نہیں جا سکتی۔

شہباز شریف برطانیہ قرنطینہ کریںگے۔ شہباز شریف معالجین کی اجازت ملنے کے بعد ممکنہ طور پر 3 جولائی کو واپس آئیں گے۔ شہباز شریف نے بیرون ملک روانگی سے قبل پارٹی رہنماؤں سے ویڈیو لنک پر رابطہ کیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ سمیت دیگر رہنماؤں کو ملکی سیاسی معاملات بارے ہدایات دیں۔

مزیدخبریں