شام کو عرب لیگ میں دوبارہ شامل کرنے کی قرارد اد منظور
07:47 PM, 7 May, 2023
شام کو عرب لیگ میں دوبارہ شامل کرنے کی قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔ قاہرہ سے ترجمان عرب لیگ جمال رشدی نے بتایا ہے کہ قرارداد عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں منظور کی گئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ شام میں 2011 کی خانہ جنگی کے بعد عرب لیگ سے شام کی رُکنیت ختم کر دی گئی تھی۔ شام کی خانہ جنگی کے بعد بیشتر عرب ممالک نے شام سے تعلقات منقطع کرلیے تھے۔ حال ہی میں سعودی عرب اور مصر سمیت متعدد عرب ریاستوں کی جانب سے شام کے اعلیٰ سطحی دوروں اور ملاقا تیں شروع کیں ہیں۔ اگرچہ قطر سمیت بعض شام کے تنازع کے سیاسی حل کے بغیر مکمل نورملائزیشن کے مخالف ہیں۔ عرب ریاستیں اس بات پر اتفاق رائے حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں کہ آیا اسد کو 19 مئی کو ریاض میں ہونے والے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں مدعو کیا جائے تاکہ تعلقات کو معمول پر لانے کی رفتار پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور کن شرائط پر شام کو واپس آنے کی اجازت دی جائے۔