ابرار الحق پر تنقید کرنا اداکارہ مشی خان کو مہنگا پڑگیا، ویڈیو وائرل

12:04 AM, 7 May, 2024

(ویب ڈیسک) ابرار الحق کو موسیقی کا بھنگڑا کنگ کہا جاتا ہے۔وہ اپنی بھنگڑا موسیقی، سیاست میں اپنے کیریئر کے ساتھ ساتھ سہارا لائف ٹرسٹ کے ذریعے اپنی انسان دوست کوششوں کے لیے جانے جاتے ہیں۔اس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی جس میں انہوں خود پر کی گئی اداکارہ مشی خان کی تنقید کا جواب دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے والے اور معروف گلوکار ابرار الحق نے سیاست کو فی الحال ترک کیا ہوا ہے، گذشتہ دنوں ایک پوڈ کاسٹ میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں ایک بار کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے پیشکش ٹھکرا دی تھی۔ دوستوں نے اس کے لئے راضی کرنے کی کوشش کی مگر میں اپنے اصولوں کا پابند ہوں اور سمجھوتا نہیں کرسکتا۔

ابرار الحق کا ایسا بیان سامنے آنے پر اداکارہ مشی خان نے کہاتھا کہ انہیں سمجھ نہیں آرہی رویا جائے یا ہنسا جائے انہیں پتہ چلا ہے کہ ابرار الحق کو کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی آفر ہوئی اور انہوں نے آفر ٹھکرا دی،میری نظر میں یہ سال کا بہترین لطیفہ ہی ہوسکتا ہے۔

مشی خان نے سوال کیا ابرار الحق صاحب یہ فلم کس سنہ میں آپ کو آفر ہوئی تھی اور تب آپ کیوں نہیں بولے، اتنی دیر بعد کیوں خیال آیا؟برار الحق صاحب اتنی لمبی لمبی نہ چھوڑیں کہ ہضم نہ ہو اور لوگ ہنس ہنس کر نیچے گرجائیں، ابرار الحق کو مشورہ دیا کہ چھوٹے چھوٹے چٹکلے چھوڑیں مگر اتنا لمبا والا چٹکلا مت چھوڑیں۔

ابرار الحق نے ایک ویڈیو میں مشی خان کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہاں انہیں ایک فلم کی پیشکش ہوئی لیکن انہوں نے انکار کر دیا، مشی خان نے اتنا اعتراض اٹھایا جیسے میں پاکستانی نہیں ہوں،  نہ تو میں نے کوئی پارٹی چھوڑی ہے اور نہ ہی جوائن کی ہے، 12 سال والا کلپ بھی آگیا ہے وہ بھی دیکھ لیں۔

ابرار نے مزید کہا کہ آپ کے لئے بہت بڑی بات ہے کہ بھارت سے آفر آئی مگر میرے لئے لائف میں بڑی کامیابی یہ ہے کہ ہسپتالوں بناوں، کتنے سکولز بنائیں کے باہر سے ڈالر پاکستان آئیں، میری ایسی ایچومنٹ ہوتی ہے، میرا مقصد مشہور ہونا یا پیسے کمانا نہیں، مشی خان کیا آپ خیال ہے کہ مجھے کبھی انڈیا آفر نہیں آئی ہوگی؟میں اس لئے نہیں کرتا کیونکہ میری ویلیوز کے ساتھ اس کو ٹکراو ہوتا ہے۔ آپ بھی خدارا اس چیزوں سے بالاتر ہوجائیں.
 
 

مزیدخبریں