ویب ڈیسک :سام سنگ، موٹورولا اور گوگل نے بالترتیب گیلکسی زیڈ، موٹورولا ریزر پلس اور پکسل فولڈ جیسے فولڈ ایبل سمارٹ فونز لانچ کیے تاہم ایپل نے اس دوران اپنا کوئی بھی فولڈ ایبل فون ریلیز نہیں کیا۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ امسال ستمبر میں ایپل فلپ فون متعارف کرا سکتا ہے۔
گزشتہ برس ستمبر میں ایپل نے دنیا بھر میں اپنی آئی فون 15 سیریز لانچ کی تاہم اس دوران بھی ایپل کی جانب سے فولڈ ایبل فون کا کوئی عندیہ نہیں دیا گیا۔
ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ ’سی نیٹ‘ کے مطابق ایپل اے آر وی آر ہیڈ سیٹ دی ایپل وژن پرو پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے تاہم ابھی تک اس بات کو حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ ایپل مارکیٹ میں فولڈ ایبل فونز لانچ کرے گا یا نہیں تاہم اس بات کے بارے میں افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ایپل آئی فون فلپ ماڈل پر کام کر رہا ہے۔
طابق ایپل آئی فون فلپ ماڈلز کے دو مختلف سائز پر کام کر رہا ہے تاہم ایپل کے معیار کے مطابق ان موبائل فونز کو بنانے پر ایپل کو مشکلات کا سامنا ہے۔
اس کے علاوہ ایپل کی جانب سے آئی پیڈ مِنی کے سائز جتنا فولڈ ایبل ٹیبلٹ بنانے کی بھی تیاری کی جا رہی ہے۔
ان افواہوں کے متعلق یہ خبر بھی سامنے آ رہی ہے کہ ایپل کی جانب سے فلیکسیبل سکرین ڈیوائس 2025 تک ریلیز ہونے کا کوئی امکان نہیں ہوگا۔
’دی انفارمیشن‘ کے مطابق ایپل اپنے فولڈنگ آئی فونز کے دو طرح سائز پر کام کر رہا ہے۔ فولڈ ایبل آئی فون کی بناوٹ سام سنگ گیلکسی زیڈ، فلپ فائیو یا موٹورولا ریزر پلس جیسی ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب ان فونز کو بنانے کے حوالے سے ایپل کو اپنے معیار کے باعث تحفظات کا سامنا ہے۔
ایپل کی ڈیزائن ٹیم فولڈ ایبل آئی فون کو ایک عام آئی فون کے سائز سے آدھا پتلا بنانا چاہتی ہے اور ڈسپلے کو باہر لگانا چاہتی ہے تاکہ صارف جب فون کلوز کرے تو اسے سکرین نظر آئے۔