امریکی سفیر کی عمر ایوب سے ملاقات، صحافی کے سوال پر سلمان اکرام راجہ کا کرارا جواب

04:25 PM, 7 May, 2024

(ویب ڈیسک )   پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ بہت خوش آئند بات ہے یہ امریکی سفیر نے خود خواہش کا اظہار کیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ  نے گفتگو  کی۔ صحافی نے سلمان اکرم راجہ سے سوال کیا کہ  آپ نے جو اپیلیں دائر کر رکھی ہیں ان کی سماعت ہو رہی ہے، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ  ہماری اپیلوں پر سماعت نہیں ہو رہی،لیکن بہرحال دیکھیں عدلیہ کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے ہم عدلیہ کو بھی سپورٹ کریں گے۔

صحافی نے سوال کیا کہ  کل امریکی سفیر سے عمر ایوب صاحب کی ملاقات ہوئی کیا اپ بھی موجود تھے،اس ملاقات کو کیسے دیکھ رہے ہیں۔ سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا کہ  یہ بہت خوش آئند بات ہے یہ امریکی سفیر نے خود خواہش کا اظہار کیا،  امریکی سفارت خانے نے خط لکھا جس کو ہماری فارن منسٹری نے انڈورس کیا۔

مزیدخبریں